میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا سندھ میں اپنا اثر مزید بڑھانے کا فیصلہ ، جتوئی خاندان سے بھی رابطے

پیپلزپارٹی کا سندھ میں اپنا اثر مزید بڑھانے کا فیصلہ ، جتوئی خاندان سے بھی رابطے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:شعیب مختار) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں مزید فعال ہونے کے لیے ایک بار پھر مورچے سنبھال لیے مہر خاندان کے اہم فرد احمد علی مہر کو اپنی صف میں شامل کرنے کے بعد جتوئی خاندان سے رابطے تیز کر دیے گئے لیاقت علی جتوئی سمیت ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شامل کروانے کا ٹاسک سینئر رہنما پیر مظہر الحق کومل گیا سینیٹ انتخابات سے قبل گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام تر رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کے لیے سیاسی لابنگ کا آغاز ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے شہریار خان شر اور اسلم ابڑو کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے بعد سندھ کے با اثر جتوئی خاندان سے رابطے تیز کر دیے ہیں جنہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کا ٹاسک سابق وزیر تعلیم کو سونپا گیاہے لیاقت علی جتوئی اور پیر مظہر الحق آپس کے قریبی دوست بھی بتائے جاتے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے متنازعہ امیدوار سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیے جانے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پارٹی سے ناراض رہنماجن میں محمد رند،اللہ بخش انڑ،ممتاز شاہ،اکبر خان بنگوار،صداقت علی جتوئی،ایوب شر،سردار خالد راجپر، مبین جتوئی،آغا تیمور،محفوظ عراسانی شامل ہیں سے بہتر رابطے استوار کرنے کو خاصی اہمیت دے رہی ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی میں سندھ کی سیاست سے تعلق رکھنے والے مخالف جماعتوں کے مزید رہنماؤں کی شمولیت کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں