پائلٹ نے ٹاور کو انجن کی خرابی کی اطلاع دی، آخری گفتگو سامنے آگئی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری گفتگو سامنے آگئی جس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے سے محض 5 کلو میٹر دور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 اراکان سوار تھے ۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو سامنے آئی ہے جس کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ نے ٹاور کو انجن کی خرابی کی اطلاع دی۔کنٹرول ٹاور کی طرف سے پائلٹ کودونوں رن وے خالی ہونے کا پیغام دیا گیا۔پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کا میسیج سن کر ‘راجر’ کہا جب کہ اگلے ہی لمحے پائلٹ نے ‘مے ڈے مے ڈے ‘ کی کال دی۔