میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثے کے بعد فوری طور پر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

طیارہ حادثے کے بعد فوری طور پر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاہور سے کراچی آنے والے پاکستان ایئر لائن کے طیارہ گرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور انہوں نے کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی پولیس کو فون کیا اور انہیں متعلقہ علاقے میں فوری پہنچنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں متاثرہ لوگوں کی مدد کی جائے ۔ سید مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے کے باعث رہائشی علاقوں میں لوگوں کی مدد کی جائے ۔ وزیراعلی سندھ نے ایمبولنس سروس کو ایئرپورٹ اور اسپتال کیدرمیاں رہنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں بلڈ کا بندوبست کیا جائے اور اسپتالوں میں فوری طور سینئر ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دینے کیلئے پہنچیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے پل پل کی رپورٹ فراہم کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس، رینجرز، روینیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لے ۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ طیارہ کے حادثے کی جائے وقوع پہنچ گئے اور وہاں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کو انتظامیہ نے امدادی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ، میں نے تمام اسپتالوں کو الرٹ کیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ زخمیوں کی بروقت طبی امداد مل جائے تو جانی نقصان پر ضابطہ ہو سکتا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے عوام کو علاقے میں رش نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے رش ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو آگاہی دی گئی کہ حادثے کے باعث علاقے کے گھروں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گھروں کے مکینوں کی ہر طرح سیمدد کی جائے ۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو روزے کے باوجود امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس اور انکے عملے کی خدمت بھی قابل تعریف ہے ۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جہاز حادثے میں معجزانہ طور بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی دارالصحت اسپتال میں عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا شکرہے ظفر مسعود محفوظ ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے ظفر محمود کو آواز دیتے ہوئے کہا کہ مراد از ہیئر۔ ظفر مسعود نے جواب دیا کہ تھینک یو سو مچ، اللہ پاک نے رحم کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ظفر آپ آرام کریں، ڈاکٹرزکو اپنی کارروائی کرنے دیں، میں پھر دورہ کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں