میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
10 فیصد داخلہ نہ دینے والے اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

10 فیصد داخلہ نہ دینے والے اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ کا احسن اقدام۔ 10 فیصد داخلہ نہ دینے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ اسکولوں کا ریکارڈ شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائویٹ اسکولز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت 10 فیصد داخلہ نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف شکایات کے فیصلے کے لیے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جس کے تحت کراچی کے ضلع جنوبی۔ سینٹرل اور غربی اضلاع میں موجود اسکولوں کے خلاف شکایات کے فیصلے کے لیے ڈائریکٹر محمد عامر انصاری کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام شبیر سولنگی ممبر ہونگے جبکہ کورنگی۔ ملیر۔ کیماڑی اور شرقی اضلاع میں موجود اسکولوں کے خلاف شکایات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر قربان علی بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اور نصر اللہ حمزہ کمیٹی کے ممبر ہونگے، جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسکول کے خلاف شکایت کرنے والا شخص اپنا نام، فون نمبر، شناختی کارڈ کی کاپی بھی ارسال کرے ، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی اسکولوں کا ریکارڈ چیک کرنا شروع کیا ہے جو بھی اسکول 10 فیصد داخلہ نہیں دے گا اس اسکول کو سیل کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں