میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، لطیف آباد میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات

حیدرآباد، لطیف آباد میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی کمرشل منصوبوں کا انکشاف ہوا ہے، ملنی والی معلومات رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی منصوبوں کی نہ ہی این او سی لی گئی نہ ہی ان رہائشی سے کمرشل میں تبدیلی کک این او سی لی گئی ہے، ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ لطیف آباد یونٹ نمبر 9 کے پلاٹ نمبر 316، لطیف آباد یونٹ نمبر 7 کے بلاک ڈی کی پلاٹس نمبر 200،86 اور 1 کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رکارڈ طلب کرلیا ہے تاہم مذکورہ پلاٹس کی مالکان رکارڈ دینے سے گریزاں ہیں، دوسری جانب لطیف آباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ال ایمان نامی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کا بھی انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کی کوئی این او سی نہیں لی گئی اور غیرقانونی بکنگ کرکے کروڑوں روپے لئے جا چکے ہیں، ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل پرویز احمد بلوچ کی احکامات پر ویجلینس ٹیم نے شیراز کاکا کی سربراہی میں لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ہاؤسنگ اسکیموں اور کمرشل منصوبوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، ویجلینس ٹیم نے ایم ایس ٹاور، شہناز ریزڈنسی سمیت لطیف آباد نمبر 8 میں واقعی شادی ھال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رکارڈ طلب کرلیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں