سعودی اور غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد،اسٹاک مارکیٹ میں ڈھائی ماہ سے تیزی کا تسلسل جاری
ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اوربینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس بہترہزار پوانٹس کی سطح کے قریب آگیا ہے اسٹاک بروکرانڈیکس کو اسی ہزار پوانٹس جاتا دیکھ رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں ڈھائی ماہ سے تیزی کا تسلسل جاری ہے انڈیکس روزانہ نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔۔سرمایہ کاراس تیزی سے خوش ہیں انکے نزدیک غیرملکی خریداری بازارکو اوپر لے جارہی ہے اسٹاک بروکرزنئی مانٹیری پالیسی میں شرح سود میں متوقع کمی اورآئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام منظوری کی توقعات کو بازاربڑھنے کی وجہ قرار دے رہے ہیں ۔سعودی عرب سے بھاری سرمایہ کاری ایران کے صدر دورے میں تجارتی معاہدے اورشرح سود میں متوقع کمی پر بازار میں نئے ریکارڈ بن رہے ہیں