میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میںآپریشن، 11 دہشت گردہلاک

ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میںآپریشن، 11 دہشت گردہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کیے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل میں کیا گیا جہاں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کوسراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں