میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کے دعوے جھوٹے نکلے، ماہ رمضان میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

کے الیکٹرک کے دعوے جھوٹے نکلے، ماہ رمضان میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد، کورنگی، خواجہ اجمیر نگری، نصرت بھٹو کالونی،ملیر، اختر کالونی،کشمیر کالونی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کم ہونے سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ اس وقت نیشنل گرڈ سے تقریبا 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ کم چوری والے علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے متاثرہ رجسٹرڈ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع کر دی گئی ہے، کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی اضافہ پر معذرت خواہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں