میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف

گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے ضلع ملیر تعلقہ گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ضلع ملیر انتظامیہ نے تعلقہ گڈاپ کے 14 گوٹھ غیر قانونی قرار دے کر عوام کو پلاٹس کی خریداری سے روک دیا۔کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے جعلی گوٹھ آباد سکیم کے نام پر پلاٹس فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ضلعی ڈپٹی کمشنر عرفان سلام کے مطابق نان کلاس سرکاری زمینوں پر جعلی کھاتے ظاہر کر کے جعلی گوٹھ آباد سکیم نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹا جارہا ہے، انتظامیہ نے گڈاپ کی حدود میں واقعہ چودہ گوٹھوں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کے مطابق شہری ان سکیموں میں زمین کی خریدوفروخت نہ کریں، زمین غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق صالح جمانی، سلطان جوکھیو، داد خاصخیلی گوٹھ ، لعل محمد، دریا خان گبول، امام بخش، علی داد، حنا کوآپریٹو سوسائٹی، عمرگبول، خیرمحمد، مری گوٹھ اور دیپار گوندل گوٹھ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں