میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں،حافظ سعد رضوی

توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں،حافظ سعد رضوی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے سویڈن اور ہالینڈ واقعات پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن اور ہالینڈ واقعات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، اسطرح کے واقعات کو تصادم ، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔شدت پسندی کا سدباب عالمی ذمہ داری ہے۔ سویڈن اور ہالینڈ کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں۔ پولیس مسلمانوں کے بجائے شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کر یں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمتہ للعلمین میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپ کو ان شرمناک واقعات پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے، افسوس ناک واقعات سے یورپ کا مکرو چہرہ سامنے آرہا ہے۔ پوپ اس وقت کیا سو رہے ہیں جو خود کو امن کا علمبردارکہتے ہیں۔ آپ ہمیں دہشتگرد کہیں یا جو مرضی مگر قرآن پاک اور سرکار دو عالمۖ کی بے حرمتی قابل قبول نہیں۔ایسے وا قعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل دہشتگرد کون ہیں، ایسے واقعات کسی جگہ پر یا کسی بھی وقت ہوں قابل برداشت نہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم اور سرکار دو عالم ۖ کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔ بحیثیت مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔ قرآن کریم اللہ تعالی کے طرف سے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل وحی اور رہتی دنیا تک صحیفہ رشد و ہدایت ہے۔ مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے ۔انہوں نے حکومت پا کستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن اور ہالینڈ کے سفیرکو طلب کرے اور پاکستانی عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں