میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

افغان امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل ، دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہمارا واحد مقصد پر امن، خودمختار، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں