میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے پر مشاورت شروع

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے پر مشاورت شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار)کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے مابین معاملات طے ہونے کے بعد سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے پر مشاورت کا آغاز ہو گیا محکمہ داخلہ کی تجویز مسترد کر دی گئی ٹی ایل پی کے 8 رہنما ای سی ایل میں جانے سے بچ نکلے حکومت کی جانب سے منجمد کیے گئے تمام تر اثاثے جلد ملنے کا امکان. ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایات پر گذشتہ دنوں فورتھ شیڈول میں 3482 نمبر پرعلامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے سعد رضوی کا نام شامل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے زیر استعمال حافظ محمد سعد کے نام سے موجود شناختی کارڈ نمبر3520277222565بلاک کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ٹی ایل پی کی جانب سے سربراہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کی شرط معاہدے میں رکھی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرنے کے لیے حکومت نے فورتھ شیڈول سے سعد رضوی کا نام نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مرکزی رکن مجلس شوریٰ علامہ فاروق الحسن،قاضی محمود احمد قادری،پیر سید ظہیر الحسن شاہ،مہر محمد قاسم،محمد اعجاز رسول،پیر سید عنایت علی شاہ،مولانا غلام عباس فیضی اور مولانا غلام محمد بغدادی کو لاہور میں احتجاج ختم ہونے کے بعد مکمل طور پر کلین چٹ دیدی گئی ہے آئندہ چند روز میں سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالے جانے کا اندیشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں