میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع ،ایف آئی اے سے خفیہ رپورٹ طلب

جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع ،ایف آئی اے سے خفیہ رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

سیشن عدالت نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے سے خفیہ انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ان کے وکیل بیرسٹر سلطان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین پر 3 ایف آئی آرز ہیں جبکہ ایف آئی اے نے ساڑھے 4 ماہ کے وقفے کے بعد 2 مقدمات درج کیے۔بیرسٹر سلطان صفدر نے کہا کہ ایف آئی اے کے مطابق بینکنگ کورٹ کیس بھی اسی عدالت میں ٹرانسفر ہونا چاہیے، ایف آئی اے کی تفتیش میں جہانگیر ترین اور علی ترین پیش ہو رہے ہیں، دونوں پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے واضح کرے کہ منی لانڈرنگ کی دفعات ختم کر رہی ہے یا نہیں۔وکیل نے یہ استدعا بھی کی کہ کیس کی سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کی جائے کیونکہ کرونا کے باعث حالات کافی خراب ہیں۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کچھ ریکارڈ آنا ابھی باقی ہے، جیسے ہی ریکارڈ موصول ہوگا تفتیش مکمل کر لیں گے، کچھ ملزمان نے بھی ابھی انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا انکوائری رپورٹ بھی ریکارڈ میں موجود ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ خفیہ رپورٹ ہے اس لیے پیش نہیں کی گئی جس پر عدالت نے خفیہ انکوائری رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔بعدازاں یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کوئی شیئر ہولڈر میرے خلاف مدعی نہیں ،سب مجھ سے خوش ہیں ،میرے خلاف مقدمہ فوجداری نہیں ، یہ کیس ایف آئی اے کا نہیں ہے ، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں ، عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا تو (ن)لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کرکے نوٹس بھیجے لیکن (ن)لیگ نے بھی سول کیس کو فوجداری کیس نہیں بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں