میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ آئیکون ٹاؤر کیس،ڈاکٹر ڈنشاہ گرفتار

بحریہ آئیکون ٹاؤر کیس،ڈاکٹر ڈنشاہ گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی حتساب بیورو(نیب) کی راولپنڈی برانچ نے ڈاکٹر ڈنشا کو گرفتار کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا کو بحریہ آئیکون ٹاؤر کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ، ڈاکٹر ڈنشاگلیکسی کنسٹرکشن کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاؤر کیلئے زمین الاٹ کرنے کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز کے لیے باغ ابن قاسم کلفٹن کراچی میں 7900 مربع گز زمین حکومت سندھ اور گیلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی مدد سے دی گئی۔اس کے عوض بحریہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز میں 50 فیصد شیئرز اور جے وی اوپل 225 اسکیم کی طرف سے ایک عشاریہ دو ارب روپے لیے گئے ۔ جے وی اوپل 225 پراجیکٹ بحریہ اور زرداری گروپوں کامشترکہ منصوبہ تھا۔ زرداری گروپ آف کمپنیز کی زمین پر بحریہ ٹائون نے تعمیرات کرنا تھیں اور اس سلسلے میں زرداری گروپ آف کمپنیز نے سوا ارب روپے بحریہ ٹائون کو دیے تھے ۔ فریال تالپور نے بطور ڈائریکٹر رقم کی منتقلی کی اور اس کے لیے جعلی بینک اکائونٹس استعمال کا بھی الزام ہے ۔نیب نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی اوپل 225کیس میں طلب کیا تھااور اُن سے پوچھا تھا کہ آپ نے بحریہ ٹاؤن کو زمین منتقل کی؟ کیا زرداری گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر آپ تھیں؟ان سوالوں کے جواب میں فریال تالپور نے جواب دیا کہ کبھی کرپشن نہیں کی دامن صاف ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں