ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت برائے قومی صحت اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
شیئر کریں
ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے بطور وزیر مملکت برائے قومی صحت اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے وزارت قومی صحت کا دورہ کیا ۔ وزارت صحت کے سینئر افسران نے وزیرقومی صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے ۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا وزارت میں کارکردگی میرٹ اور شفافیت رہنما اصول ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا عالمی ادارہ صحت میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ عالمی ادارہ صحت کے ریجنل آفس میں بطور ہیلتھ سسٹم ڈویلپمنٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر اللہ کی تعیناتی صحت کے شعبے میں حکومت کے ویژن اور اہداف کے حصول کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، عالمی صحت کے حلقوں نے ان کی تعیناتی خوش آئند قرار دی ہے ۔