میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی 'انٹرمیڈیٹ امتحانات ، اردو کا پرچہ بھی آئوٹ

کراچی 'انٹرمیڈیٹ امتحانات ، اردو کا پرچہ بھی آئوٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مذاق بن گئے ، گیارہویں جماعت اردو کا پرچہ بھی آئوٹ ہوگیا، پیپر امتحانی مرکز پہنچنے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آئوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگیا۔ گیارہویں جماعت اردو کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔طلبہ کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آئوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب ناظم امتحانات عظیم صدیقی نقل مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے نقل روکنے کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ سے مدد مانگ لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں