میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا میں آج یوم کتب منایا جارہا ہے

دنیا میں آج یوم کتب منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان سمیت دنیا کے بے شمار ممالک میں عالمی یوم کتب اور عالمی یوم کاپی رائٹس منایا جا رہا ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے 1995 میں23 اپریل کو ورلڈ بک ڈے قرار دیا تھا۔ عالمی یوم کتب منانے کا مقصد کتب بینی کے شوق میں فروغ دینا اور کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔پاکستان میں کتب بینی کے فروغ نہ ہونے کی اہم وجوہات میں کم شرح خواندگی، صارفین کی کم قوت خرید، حصول معلومات کے لیے موبائل، انٹرنیٹ کا استعمال، معیاری کتابوں کی کم اشاعت، لائبریریوں کے لیے وسائل کی عدم فراہمی سمیت خاندان اور تعلیمی اداروں کی جانب سے کتب بینی کے فروغ کی کوششوں کا ہونا ہے ۔پاکستان میں کیے جانے والے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی پاکستان میں 75 فیصد لوگوں کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہی نہیں جبکہ صرف9 فیصد لوگ ایسے ہیں جو آج بھی کتب بینی کا شوق رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں