اسرائیلی فوج کی سفاکی کی انتہا ، فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا
شیئر کریں
ایران کیساتھ کشیدگی ،اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں
سیکیورٹی خدشات کے باعث سیکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نمازِ عید ادا کرنا پڑی
اسرائیلی فوج نے سفاکی کی انتہا کردی، مسجد اقصی میں فلسطینیوں کو نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصی کو مکمل طور پر بند رکھا گیاجس کے باعث فلسطینیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور نمازیوں کو اندر جانے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نمازِ عید ادا کرنا پڑی۔اسرائیلی حکام نے اس اقدام کی وجہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ایک خطرناک مثال قائم کر سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


