میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نادیہ حسین کو بینک فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ

نادیہ حسین کو بینک فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

ایف آئی اے نے 55صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا
ملزم سے فائدہ اٹھانے والوں میں نادیہ حسین کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل

ایف آئی اے نے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے نے 55صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا، کیس میں ایک ملزم عاطف خان گرفتار جبکہ ایک ملزم فیصل محمود شیخ ضمانت پر ہے ۔عدالت میں جمع کروائے گئے عبوری چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے بینک اکائونٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں ان کی اہلیہ و اداکارہ نادیہ حسین کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین نے مبینہ طور پر اپنے 2سیلون کیلئے بینک فراڈ کے فنڈز استعمال کیے تھے ۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ عاطف خان کے 2الگ الگ اکاؤنٹس کے ذریعے سیلون کے اکاؤنٹس میں 2کروڑ 64لاکھ روپے منتقل کیے گئے ۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف خان کے بینک اکاؤنٹس ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانے والوں کو تحقیقات کیلئے بلایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں