میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز قافلے پر خودکش حملہ، 2جوان شہید

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز قافلے پر خودکش حملہ، 2جوان شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے۔خودکش حملے میں شہید ہونے والے 38سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید کا تعلق ڈسٹرکٹ کوہاٹ سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے دو افسران سمیت 8 جوان شہید ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں