میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت غیر آئینی ، اسے تسلیم نہیں کرتے، علی امین گنڈا پور

وفاقی حکومت غیر آئینی ، اسے تسلیم نہیں کرتے، علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پھر وفاقی حکومت کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور پھر وزیراعظم شہبازشریف پر برس پڑے۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 45اور 47 تبدیل کیے گئے ،اس حکومت کو نہیں مانتے، چوری کے مینڈیٹ والی غیر آئینی حکومت کیا ڈلیور کرے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ حکومت مینڈیٹ کے بغیر ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،بدترین دھاندلی کی گئی، فارم 47 تبدیل کرکے ہماری80نشستیں چوری کی گئی ہیں، ایسی حکومت کیا ڈلیور کرے گی۔قبل ازیں تیرہ مارچ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اور صوبے کے مسائل حل کرنا ہیں۔ملک کی ترقی میں صوبہ کردار ادا کریگا۔علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ میری وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی، آج صوبے کے امن و امان کے حوالے سے بات ہوئی، وزیراعظم نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی،وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ کے پی کے جو بھی واجبات ہونگے ادا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں