میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے

محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے، عبوری ہیڈ کوچ کے بجائے بیٹنگ کوچ بنائے جانے والے سابق کپتان اسکواڈ کے ساتھ شارجہ نہیں گئے۔سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے دور میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے محمد یوسف کے حوالے سے گزشتہ دنوں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی رہیں، افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ان کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی بات 13مارچ کو سامنے آئی، مگر ایک روز بعد ہی مختلف ہوگئی۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا تو بطور ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا نام درج تھا، یوسف کا کردار بیٹنگ کوچ کا ہی رکھا گیا، اس فیصلے پر حیرت کا اظہار بھی کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں