میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ، روس کا انتباہ

برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ، روس کا انتباہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کو گولہ بارود دینے کے منصوبے پر روس کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کا سبب بنے گا، اس سے پہلے صدرپیوٹن بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم برطانوی اقدام کا جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔ دوسری جانب امریکا نے روسی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی اسلحہ تابکار نہیں، اس کا ایٹمی ہتھیاروں سے دور دور کا تعلق نہیں۔ امریکا کا کہنا تھا کہ یہ روایتی ٹینک شکن اسلحہ ہے، روس کو اتنی ہی فکر ہے تو اپنی سرحدوں میں واپس چلا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں