میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے چا ق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے۔ ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار پر پھول رکھے، پاک فضائیہ کے چا ق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں