میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار سے منسلک سابق ایس ایچ اوسمیت 2 افراد قتل

لیاری گینگ وار سے منسلک سابق ایس ایچ اوسمیت 2 افراد قتل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے صدر میں لیاری گینگ وار سے منسلک برطرف پولیس افسر سمیت 2 افراد کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی))پولیس ساوتھ شرجیل کھرل کے مطابق لیاری کے سابق ایس ایچ او اور برطرف پولیس افسر چاند خان نیازی اپنے ساتھی عبدالرحمن بلوچ کے ساتھ عدالت میں پیشی کے بعد جا رہے تھے کہ صدر کے مصروف ترین علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ڈی آئی جی شرجیل کھرل کے مطابق اسی طرح کے واقعے میں کچھ عرصہ قبل ایک اور برطرف پولیس افسر جاوید بلوچ کو سولجر بازار میں نشانہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ سابق پولیس افسر لیاری گینگ وار سربراہ ارشد پپو کے قتل کیس میں گواہ تھے۔شرجیل کھرل کے مطابق سابق اور موجودہ واردات میں طریقہ واردات ایک ہی ہے، اس واقعے کے حوالے سے یہ دیکھا جائے گا کہ دونوں کا آپس میں کتنا تعلق ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جس میں ایس آئی یو اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے افسران بھی موجود ہوں گے۔ملزمان کی تصاویر اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پینٹ شرٹ میں ملبوس 2افراد نے مقتولین کا پیچھا کرکے فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق چاند خان نیازی لیاری کے اس وقت کے ایس ایچ او تھے جب وہاں گینگ وار عروج پر تھا اور مبینہ طور پر ان کے کنکشن عذیر بلوچ اور دیگر گینگ وار کارندوں کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں