میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
23مارچ کا جذبہ قیام پاکستان کا باعث بنا،فردوس عاشق اعوان

23مارچ کا جذبہ قیام پاکستان کا باعث بنا،فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 23مارچ کا جذبہ قیام پاکستان کا باعث بنا۔آج اسی جذبے کے تحت ہم نے یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم میں کوئی تقسیم نہیں،عوام کا تحفظ ، سلامتی اور صحت ہم سب کی ترجیح ہے ۔ وبا پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کو تقویت دینا ہے ۔وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔پاکستان استصواب رائے کا حق ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والا ظلم قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔سات ماہ سے زائد محصور بے گناہ کشمیری عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔مہذب دنیاکشمیریوں کوانکا جائز، قانونی اور جمہوری حق دلوائے ۔ان کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزاد وطن کے حصول کی بے مثال جدوجہد کی اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لا کھڑا کیا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب مسلمانانِ برصغیر کو ایک واضح نصب العین ملا۔یہ اس دن کی یاد دلاتا ہے جب مسلمانوں نے برطانوی سامراج اور ہندو تسلط سے خود کو آزاد کرانے کیلئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں