میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والوں کو سلام ، شہباز شریف

قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والوں کو سلام ، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جدوجہد پاکستان میں حالات و واقعات کے جبر کی بھینٹ چڑھ جانے والی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو بھول نہیں سکتے ۔انہوں نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والے تمام گمنام شہیدوں، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی ہر خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد پاکستان میں حالات و واقعات کے جبر کی بھینٹ چڑھ جانے والی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو بھول نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال متقاضی ہے کہ آج ہم تحریک پاکستان کے جذبے کا مظاہرہ کریں۔ انشااللہ کورونا پر قابو پانے کے بعد آئندہ سال جوش وجذبے سے یہ دن منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج پھر ملک کو عظیم اتحاد، ایثار، قربانی اور مثالی نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حالات کا چیلنج ہماری قوم نے ہمیشہ نہ صرف قبول کیا بلکہ اس میں سرخرو بھی ہوئی۔ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو اجرعظیم اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں