میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت تسلیم کرلے ، پاکستان ایک حقیقت ہے ،عارف علوی

بھارت تسلیم کرلے ، پاکستان ایک حقیقت ہے ،عارف علوی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت تسلیم کرلے ، پاکستان ایک حقیقت ہے ، پڑوسی ملک کا نامناسب رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے ، ہر مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، اصل جنگ غربت اور بے روز گاری کے خلاف ہے ،تمام ملکوں کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کرتے ہیں،امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہم پرامن قوم ہیں مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں، بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ رہا ہے ، بھارت نے دھمکی آمیز بیانات سے جنگ کی فضا قائم کی، پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے ۔ آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہوتا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی قربانیاں دیں، پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے ، دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔افغانستان میں امن پاکستان میں دائمی امن کے لیے ناگزیر ہے ، امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ یو م پاکستان پر علی الصبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد میں شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میں منعقدہ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا ،تلاوت قرآن پاک کی سعادت سکوارڈن لیڈر محمد ابوبکر نے حاصل کی ، صدر مملکت عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا ،پریڈ میں مسلح افواج کے پیادہ اور مشینی دستے شریک ہوئے ،اس کے علاوہ چین ، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے اور ہواباز بھی شریک ہوئے ۔ یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مملکت عارف علوی اور اعزازی مہمان ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد تھے جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے فوجی سربراہ اور اومان کے حکومتی حکام بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وزیر خزانہ اسد عمر و دیگر وزراء ،سرکاری افسران ،غیرملکی سفیروں بھی تقریب میں موجود تھے ۔ تقریب میں غیر ملکی مہمان بحرین کی نیشنل گارڈ کے سربراہ اور آذربائیجان کے وزیر دفاع اور بحرین کی فوج کے سربراہ بھی تقریب میں شریک ہوئے ، اس موقع پر روایتی بگل بجا کر صدر مملکت کی پریڈ گرانڈ میں آمد کا اعلان کیا گیا جو خصوصی لال بگھی میں سوار ہو کر پریڈ گرائونڈ پہنچے ، بریگیڈیئر نسیم انور نے پریڈ کا معائنہ کرنے صدرِ مملکت کو باقاعدہ دعوت دی۔ ایئر چیف کی سربراہی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور اس دوران طیاروں کی گھن گھرج نے وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرما دیا۔جے ایف17 تھنڈر،میراج طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا،پاک بحریہ کے طیاروں نے اشاندارفلائی پاسٹ میں اپنا حصہ ڈالا، ترکی کے ایف16ا ورچین کے جے 10 طیاروں نے بھی عظیم الشان تقریب میں حصہ لیا۔پاک فوج، رینجرز، بحریہ کے دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی دی اور الخالد ٹینکوں کے دستے نے بھی مخصوص انداز میں سلامی پیش کی۔تقریب میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کی گئی جس میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے الخالد سمیت دیگر ٹینکوں اور میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔ایس ایس جی کے دستے نے اللہ ہوکی صدائوں میں سلامی دی ۔ڈیفنس فورس کادستہ پہلی بارپریڈکاحصہ بنا۔ گرلزاسکاوٹس کے د ستے نے سلامی دی۔سعودی عرب آذربائیجان کے دستے نے بھی سلامی پیش کی۔پاکستان کاریڈارسسٹم ،پاکستان کامیزائل سسٹم اور راکٹ ڈیلیوری مائن سسٹم بھی نمائش کیلئے پریڈ کا حصہ تھا۔ پاکستانی خودساختہ براق ڈرون بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔رعدکروزمیزائل سسٹم، نصرمیزائل سسٹم بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ نصرمیزائل سسٹم70کلومیٹررینج کامیزائل ہے ۔ پاکستان ساختہ غوری میزائل سسٹم بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، آزد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس نے تقریب میں رنگ بھر دیے ، اپنے اپنے کلچر اور ثقافت کی عکاسی کرتے یہ فلوٹس تقریب کے شرکا کے سامنے گزرے تو ان سے خوب داد سمیٹی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں