گینگ آف عزیزآباد ، گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی پولیس کی پہنچ سے دور
شیئر کریں
ڈیلر بوبی کے کارخانے سے گٹکا ماوا آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو کے ذریعے فروخت
ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا بیٹر کامل لاکھوں ہفتہ لے کر کارروائی کرنے سے گریز، علاقہ مکین
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ تھانہ عزیزآباد’ کی حدود میں گینگ آف عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی پولیس کی پہنچ سے دور، ڈیلر بوبی کے کارخانے سے ہزاروں کی تعداد میں گٹکا ماوا آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو کے ذریعے علاقے میں فروخت، ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل لاکھوں روپے ہفتہ لے کر کارروائی کرنے سے گریز، علاقہ مکین۔ علاقہ ذرائع کے مطابق گینگ آف عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر طاہر عرف بوبی ولد محمد اقبال رہائش فلیٹ نمبر1، پلاٹ 95 محلہ میمن کالونی فیڈرل بی ایریا وسطی کراچی، جس پر تھانہ عزیزآباد میں 2020 اور 2025 میں گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کرنے کے جرم میں ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہیں اس نے علاقے میں اپنے پنجے مکمل گاڑھے ہوئے ہیں اور اپنے کارخانے میں جو کہ اوکھائی مسجد والی گلی میں یا اسکی والدہ کے گھر پر بتایا جاتا ہے وہاں سے روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار گٹکا ماوا کی پڑیاں تیار کرکے علاقہ عزیزآباد میں اپنے درجن سے زائد کیبنوں پر سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے، سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کیبن حسین آباد صفحہ مسجد کے سامنے، کراچی حلیم کے سامنے، کتیانہ ہسپتال کے برابر میں، یونائیٹڈ بیکری کے پاس، اوکھائی مسجد کے پاس، صدیق آباد، باٹوا ٹاؤن اور دیگر جگہ پر قائم ہیں جہاں یہ اپنے کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی، جنید، سلمان لڈو اور دیگر کے ذریعے روزانہ سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقہ عزیزآباد میں اپنے کارخانے سے تیار کردہ زہر نما گٹکا ماوا سپلائی و فروخت کرنے کی مد میں ہفتہ ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج کو اسکے خاص بیٹر کامل کے ہاتھوں تین لاکھ روپے دیتا ہے جس وجہ سے ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے کارخانے کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا، علاقہ مکین کا سندھ رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کیا ہے کہ عزیزآباد اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارخانے پر چھاپہ مار کر اسکے زہر نما گٹکا ماوا کارخانے کو ختم کیا جائے اور منشیات و گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے۔


