
جی ڈی اے کے رہنمامرتضیٰ جتوئی جیل سے اسپتال منتقل
شیئر کریں
مرتضیٰ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع پر اہل خانہ اور جی ڈی اے رہنما اسپتال پہنچ گئے
میں نارا جیل میں خود کو محفوظ سمجھ رہا ہوں ، باہر نکلا تو جان کا خطرہ ہے، سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
(رپورٹ: علی نواز)سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی کی طبیعت ناساز جیل حکام اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر سول اسپتال حیدرآباد کے کارڈ یولوجی وارڈ میں منتقل،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مرتضیٰ جتوئی کو دل میں درد اور تکلیف ہونے پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی فرسٹ پروٹوکول میں ای سی جی اور انجیوگرافی کی گئی،اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو وقت پر ادویات نہ ملنے اور ناغہ کرنے پر تکلیف ہوئی، اس حوالے سے مرتضیٰ جتوئی کا کہنا تھا کہ میں نارا جیل میں خود کو محفوظ سمجھ رہا ہوں اگر باہر نکلا تو جان کا خطرہ ہے ،ڈاکٹروں کی ہدایت پر مرتضیٰ جتوئی کو مزید معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔مرتضیٰ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع پر ان کے اہل خانہ اور دیگر جی ڈی اے رہنما اسپتال پہنچ گئے ۔مرتضیٰ جتوئی کیخلاف کیسز کی سماعت نارا جیل میں ہی کی جائیگی،واضح رہے کہ مرتضیٰ جتوئی کیخلاف اس وقت بھی تین مقدمات کی سماعت متعلقہ عدالتوں میں کی جائے گی، جبکہ مرتضیٰ جتوئی کو دہشت گردی کے مقدمے سے معزز عدالت نے بری کردیا تھا۔