
محکمہ صحت کے 104 ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے، حکمت عملی تیار کرلی گئی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ فروری ۲۰۲۵
شیئر کریں
رواں مالی سال میں 43منصوبے مکمل کرنے کے لئے فنڈز جاری کردیے گئے
آٹھ منصوبوں کیلئے اضافی فنڈ طلب، 18منصوبے غیرتسلی بخش قرار دے دیے
محکمہ صحت سندھ میں رواں مالی سال کے دوران 104ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی محکمہ صحت سندھ کے رواں مالی سال میں 43 منصوبے مکمل کرنے کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ایک منصوبے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا آٹھ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے اضافی فنڈز مانگ لئے گئے 18منصوبوں کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دیا گیا ہے ان کو بھی رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا 32منصوبوں پر دوبارہ نظرثانی کی جارہی ہے وہ بھی رواں مالی سال میں مکمل ہوں گے 6 ترقیاتی منصوبے آئندہ مالی سال میں مکمل ہوں گے ، کیونکہ ان کا کام زیادہ ہے ان منصوبوں میں میڈیکل کالجوں کی تعمیر ، اسپتالوں ڈسپنسری بنیادی صحت مراکز کی تعمیر شامل ہے۔