میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے آج انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو ایک خط لکھا جا رہا ہے ۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور یورپی یونین (ای یو) چارٹر کے مطابق اس وقت قرض دیں گے جب ملک میں گڈ گورننس ہو، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے ۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ لوگوں کا ووٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا، جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ان حلقوں کا آڈٹ ہو، آڈٹ میں جوڈیشری کا عمل دخل بھی ہو، اگر آڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں