میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا

عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، پی ٹی آئی پارلیمان کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرے گی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دوبارہ ملاقات ہوگئی ہے ، بانی پی ٹی آئی کو افسوس ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بھی رہنماؤں کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔علی ظفر نے کہاکہ عوام کا مینڈیٹ رات کی تاریکی میں چوری کیاگیا، عوام کا مینڈیٹ چوری ہو جائے تو جمہوریت نہیں چل سکتی، عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو پوری دنیا نے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نام خط جاری کریں گے جس میں آئی ایم ایف سے کہا جائے گا کہ وہ حکومت پاکستان سے کہے کہ دھاندلی والے حلقوں کا آزاد آڈٹ ٹیم کے ذریعے آڈٹ کروایا جائے ، آڈٹ کے بعد حکومت سے مزید بات کی جائے ۔علی ظفر نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو کوئی اس ملک کو قرضہ نہیں دیگا، ایسی حکومت جس پر عوام کا اعتماد نہ ہو وہ مسائل حل کرنے میں ناکام رہیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں