میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 46اور این اے 47سے لیگی امیدوار انجم عقیل اور طارق فضل چودھری کامیاب قرار

این اے 46اور این اے 47سے لیگی امیدوار انجم عقیل اور طارق فضل چودھری کامیاب قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے این اے 46اور این اے 47میں بے ضابطگیوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لیگی امیدواران انجم عقیل اور طارق فضل چودھری کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے این اے 46اور این اے 47اسلام آباد میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی امیدواروں عامر مغل اور شعیب شاہین کی دائر درخواستوں پر محفوظ تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں حلقوں سے لیگی امیدواروں انجم عقیل اور طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 92کے تحت فارم 47کی تیاری کیلئے امیدواروں کو نوٹس کرنا ضروری نہیں، ریٹرننگ افسران نے فارم 47مرتب کرنے کیلئے تمام امیدواروں کو نوٹس بھیجا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں