میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4فیصد کمی

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4فیصد کمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں خام تیل کی درآمدات پر 2.97 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.10ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4فیصد کم ہے ۔جنوری میں 366ملین ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 13فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جنوری میں خام تیل کی درآمدات پر 324ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 34فیصدکی کمی ہوئی ہے ۔ دسمبرمیں خام تیل کی درآمدات پر 559ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو جنوری میں کم ہو کر 366ملین ڈالر ہو گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں