محکمہ ایکسائز7 لاکھ ڈیفالٹرز سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے میں ناکام
شیئر کریں
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سات لاکھ ڈیفالٹرز سے اربوں روپے کا پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہوگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق خالی پلاٹس اور گھروں پر عائد پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اربوں روپے واجب الادا ہیں ،محکمہ ایکسائز کے افسران پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے املاک کا ڈیٹا ہی مرتب نہیںکر سکے ،افسروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا سالانہ نقصان پہنچنے لگا۔محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن لاہورکے 10زونزمیں48 ہزار795 خالی پلاٹس سے ٹیکس ریکوری بھی خواب بن گئی ہے ،مختلف ہائوسنگ سکیموں میں سے گیارہ ہزار672 گھروں سے بھی پراپرٹی ٹیکس وصولی میں ناکامی ہوئی ہے ،ڈی جی ایکسائزکے ریکارڈمیں بھی پنجاب بھرکے قابل ٹیکس خالی پلاٹس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ایکسائز ہیڈ کوارٹر نے ریکارڈ اکٹھا کرنے کیلئے اڑھائی سال قبل صرف خط لکھنے پر اکتفا کیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ایکسائز کے حکم کے باوجود پنجاب بھرکے فیلڈ دفاتر نے ریکارڈ جمع نہیں کروایا،خالی پلاٹس کے مالکان کو نوٹسز جاری کرکے ریکوری مہم چلائی اجرئی ہے ،آٹھ سالوں میں90 کروڑ11لاکھ روپے ٹیکس وصولی کی گئی۔