میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی فون کا 2007 ماڈل 100 گنا زائد قیمت پر نیلام

آئی فون کا 2007 ماڈل 100 گنا زائد قیمت پر نیلام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک امریکی خاتون کی جانب سے 2007 میں خریدا گیا آئی فون کا پہلا ماڈل 63 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ کے برابر ہے۔2007 میں ہر امریکی کے ہاتھ میں آئی فون تھا اور ایک خاتون کیرن نے اس کا ایک ماڈل خریدا، تاہم اس کے لیے فون کمپنی تبدیل کرنا لازمی تھا اور اسی وجہ سے ان کا 8 گیگابائٹ گنجائش والا آئی فون کسی طرح استعمال نہیں ہوسکا اور ڈبے میں ہی پڑا رہا۔ کچھ سال بعد انہیں معلوم ہوا کہ اس کی قدر 5000 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن لیوزیانا میں واقع ایل سی جی نیلام گھر نے کہا کہ یہ اس سے کئی گنا زائد رقم میں فروخت ہوسکتا ہے اور اب یہ آئی فون 63,356 ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں