میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری شہبازملاقات ،حکومت ہٹانے پرغور

زرداری شہبازملاقات ،حکومت ہٹانے پرغور

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 27 فروری کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور ن لیگ پنجاب میں مارچ کا استقبال کرے گی۔لیگی صدر شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کے لیے بلاول ہاس پہنچے، جہاں پر ان کے ساتھ رانا ثنااللہ، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگ زیب بھی موجود تھے۔ بلاول ہاس پہنچنے پر سابق صدر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، رخسانہ بنگش نے لیگی رہنماں کا استقبال کیا۔بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مولانا اسعد الرحمان اور اکرم درانی بھی بلاول ہاس پہنچے۔ انہوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی(ف )کے پارلیمانی قائد مولانا اسعد محمود، نے بھی شرکت کی۔ رہنماں میں وزیراعظم عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم گفتگوکی گئی جبکہ قائدین میں تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ کن اقدام پر مشاورت ہوئی۔ قائدین میں اتفاق کیا گیا کہ مہنگائی کی آگ عوام کے گھر جلا رہی ہے، حکومت کو گھر بھجوا کر عوام کو اس ظلم سے بچایا جا سکتا ہے۔ عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں گے، جلد رزلٹ دیں گے۔ فسطائیت اور آمریت کو پیکا ترمیمی قانون کا نام دیا گیا ہے، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیاں چھیننے والے حکمران سے اقتدار چھین لیں گے۔ ملاقات کے دوران قائدین نے ملک میں بدامنی اور لاقانونیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی جان ومال اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق صدر زرداری، شہبازشریف، فضل الرحمان اور بلاول بھٹو میں آج مشترکہ ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ یہ ملاقات کل دوپہر ۔شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ذرائع کے مطابق بلاول ہاس لاہور میں لیگی وفد کے لیے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے خصوصی طور پر کشمیری دال چاول، مکھنی دال تیار کی گئی جبکہ شرکا کے عشائیہ میں فش سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، گرل فش، بار بی کیو، افغانی پلا، پالک پنیر، قورمہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دیگر میں فش کباب، ویجیٹیبل کباب، مٹن قیمہ، چائنیز، پرائونز سوپ، سلاد، رائتہ، میٹھے میں دال کا حلوہ، گاجر کا حلوہ، پیٹھے کا حلوہ، کھیر، کسٹرڈ، سبز چائے شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں