میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں ناکام ہوگی ،پھرکہے گی فون آگئے ،کوروناہوگیا،شیخ رشید

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں ناکام ہوگی ،پھرکہے گی فون آگئے ،کوروناہوگیا،شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال رہ گیا ہے سیاسی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے ،اپوزیشن عقل کے ناخن لے ،اپوزیشن نے کارڈ چھپائے ہیں تو عمران خان نے سینے کے ساتھ کارڈ لگائے ہیں ،جہانگیر ترین ذمہ داری کا ثبوت دے گا، اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہوئی آئندہ بھی ناکام ہوگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر چھٹی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم 27تاریخ کو آرہی ہے،پوری قوم کرکٹ کی شوقین ہے، سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں 13پاسپورٹ کے اور نادرا کے 28نئے آفس کھولیں گے، پاکستان ای پاسپورٹ کی طرف جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1819 کی سروس شروع کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن بڑے شوق سے آئے کچھ نہیں ملے گا ،تحریکوں کے نتائج خواہش کے مطابق نہیں ہوتے ،عدم اعتماد لے آئیں کچھ نہیں ہونا ،172ممبر آپ نے لانا ہے پھر نہ کہنا فون آگیا۔ انہوںنے کہ اکہ خواتین کیلئے بازار الگ بنارہے ہیں۔ اپوزیشن کے حوالے سے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ تیئس مارچ کو نہیں آئیں گے اپوزیشن نے کارڈ چھپائے ہیں تو عمران خان نے سینے کے ساتھ کارڈ لگائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال رہ گیا ہے سیاسی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے ،اپوزیشن عقل کے ناخن لے ورنہ ان کی بیوقوفیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ پھر یہ کہیں گے فون کالز آگئیں تھیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین ذمہ داری کا ثبوت دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں