میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی ایم کیو ایم مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کر رہے ہیں،مصطفی کمال کاانکشاف

بانی ایم کیو ایم مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کر رہے ہیں،مصطفی کمال کاانکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ بانی ایم کیو ایم کی وجہ سے ہزاروں ماں کی گودیں اجڑیں، یہ مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کا سب سے پہلا نعرہ تھا ہم کوٹہ سسٹم ختم کرینگے۔ ایم کیوایم نے ایک ہڑتال کوٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے نہیں کی۔ ایم کیوایم ایک تحریک بتائے جو کوٹہ سسٹم بند کرنے کیلئے چلائی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی والوں سے ہر چیز چھین لی۔ لوکل گورنمنٹ اختیارات آئین بھی لکھیں مسئلہ ختم ہوجائیگا۔پی ایس پی چیئرمین نے بانی ایم کیو ایم کی ویڈیو دکھائی اور اس متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم ملک کو گالیاں دے رہا ہے۔ یہ سب مہاجروں کے بابائے قوم کے فرمودات ہیں، نریندر مودی کو پکارا جارہا ہے۔ انڈیا سے مدد کے لئے ملک کے سیکیورٹی اداروں کو مغلظات بکی جارہی ہیں۔ بانی متحدہ مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انڈین کو شہید کہا جاتا ہے، جرنلوں کو گالیاں دی جارہی ہیں۔ ان تمام فرمودات کے بعد مہاجر نوجوان آرام سے رہ سکے گا؟ ویڈیو میں اعلانیہ پاکستان کو ٹکڑے کرنے کا کہا جارہا ہے۔ سندھو دیش بنانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تو کیا اس ملک میں چین اور سکون سے زندگی گزار سکیں گے؟ نہیں! اس ایک شخص کی وجہ سے ہزاروں ماں کی گودیں اجڑیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں