وزیراعظم کے اجلاس میں 20 ارکان اسمبلی غیر حاضر
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے اجلاس میں 20 ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے،غیرحاضر ارکان میں 2 سابق صوبائی وزرائ، مشیر اور معاون خصوصی بھی شامل ہیں، غیرحاضر ارکان مصروفیات اور بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پشاور میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرائ، مشیران ، معاون خصوصی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے کی زیرصدارت اجلاس میں20 ارکان غیرحاضر رہے، ان میں2سابق وزراء بھی غیرحاضر رہے۔ ان کے بارے کہا جارہا ہے یہ ارکان اسمبلی بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کے نظریے کے مطابق ووٹ دیں گے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے گورنرخیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ کے پی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی معاشی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کا تذکرہ ہوا، پرویز خٹک نے الیکشن ہارنے کی وجوہات بتائیں۔الیکشن میں باقاعدگی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔