میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں زہریلے بن فروخت کرنیوالی 3فیکٹریاں سیل

کراچی میں زہریلے بن فروخت کرنیوالی 3فیکٹریاں سیل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں زہریلے بن فروخت کرنے والی 3 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا، فیکٹریوں میں گندے پانی اور ناقص اجزا سے بن بنائے جارہے تھے۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں سالوں سے قائم بن بنانے والی 3 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا، یہ بن ٹھیلوں پر بکنے والے بن کباب کے لیے سپلائی کیے جاتے تھے۔فیکٹریاں نہایت غلیظ حالت میں تھی جہاں گندگی کے ڈھیر لگے تھے، بن بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اجزا بھی ناقص اور غیر معیاری تھے جبکہ گندا پانی استعمال کیا جارہا تھا۔بن بنانے کے عمل میں استعمال ہونے برتن وغیرہ بھی گندگی و غلاظت سے بھرپور تھے۔ ان فیکٹریوں سے یومیہ 10 ہزار بن فروخت کیے جاتے ہیں۔فیکٹریوں کے ملازم بغیر ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کے زہریلے بن بنانے میں مصروف تھے، فیکٹری مالکان کا دعوی تھا کہ ان کے ملازم حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں تاہم آج ہی وہ اس سے غفلت برتتے پائے گئے۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کی جانب سے فیکٹری مالکان کو 2 آپشنز دیئے گئے، یا تو وہ 2 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کریں یا پھر اسی رقم سے فیکٹریوں کی حالت درست کر کے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں۔مالکان نے کوئی جائے فرار نہ پا کر فیکٹریوں کی حالت درست کرنے کا وعدہ کیا۔حکام نے عارضی طور پر فیکٹریوں کو سیل کر کے مالکان کو اپنے دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی وارننگ بھی دی کہ اگر حکام کی اجازت اور معاملات درست کیے بغیر فیکٹریوں کو کھولا گیا تو انہیں مستقل بنیادوں پر سیل کردیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں