میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تفتان میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئیں

تفتان میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کامعاملہ ،پاک ایران سرحدی علاقہ تفتان میں کرونا وائرس سے بچائوکے لیے میڈیکل ٹیمیں ادویات اور دیگر سامان سمیت پہنچ گئیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے سو بستر خیمہ ہسپتا ل بمعہ تمام تر سہولیات، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز، واٹر سپلائی سسٹم، صاف پانی کا سسٹم اور دس ہزار کرونا وائرس ماسک، موبائل آفس یونٹس، چار موبائل کنٹینرز، ڈاکٹروں کی ٹیم، دس ایمبولینسز اور دیگر سامان پاک ایران سرحدی ضلع تفتان پہنچا دیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وائرس کے ممکنہ حملے کے باعث ایران کے ساتھ لگنے والے اضلاع کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں