سندھ بلڈنگ،اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی ڈھال حفاظتی پیکیج متعارف
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح غیر قانونی تعمیرات کی باحفاظت تکمیل یقینی بنانے کے عوض بھاری رقومات میں حفاظتی پیکیج لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلڈنگ افسران کے تبادے پر بلڈرز کو تشویش لاحق ہونے پر اورنگزیب نے عمارتوں کی ازسرنو تعمیرات کی حفاظت کی گارنٹی کیلئے خفیہ طاقتوں کے نام پر اضافی پیکیج متعارف کروادیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں منہدم کیے جانے والے پلاٹ نمبر C9/8اور D14/2پر ضابطہ اخلاق کی توہین کا تسلسل بلا کسی روک ٹوک کے برقرار ہے جو کہ انسانی جانوں کیلئے انتہائی تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ اورنگزیب کا نام غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کیلئے مضبوط ڈھال سمجھا جاتا ہے اور موصوف کی سرپرستی میں جاری بے ہنگم عمارتوں کی بلا روک ٹوک تعمیرات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود ہی مشکوک بنا دیا ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکین پانی، بجلی، گیس بحران اور سیوریج پارکنگ کے ہوشربا مسائل سے اذیت میں مبتلا ہیں۔