میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل

حکومت کی مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل

جرات ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ حکومت نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی روکے جانے کے سپریم کورٹ کے عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔وفاقی حکومت نے اپیل میں جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ اصول طے کرے کسی جج کے مستعفی ہونے کے باوجود کونسل کارروائی جاری رکھ سکتی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق جج اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عافیہ شہر بانو ضیا کیس کا فیصلہ دیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کوئی جج مستعفی ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو کونسل کارروائی نہیں کرسکتی، 27 جون 2023 کے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں