احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز، توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونی تھی جس میں منگل کو مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جانے تھے۔جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ 20 جنوری کو سابق وزیراعظم عمران خان کے نیب مقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چھٹی مانگ لی۔ جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی مانگ لی ہے۔