میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پر حملہ : وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

عمران خان پر حملہ : وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

عمران خان پر حملے کی تفتیش کے لیے وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس میں ایم آئی،آئی ایس آئی اورآئی بی کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے بعد اب وفاق نے بھی عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔آئی جی ریلوے پولیس پاکستان راؤ سردار علی خان کو جے آئی ٹی کا کنونئیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈی آئی جی کامران عادل سمیت، انٹیلی جنس بیورو، انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ جے آئی ٹی وزیر آباد میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ ملزم نوید کے وکیل نے محکمہ داخلہ کی تفتیش پر اعتراض دائر کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں