پرانے پاکستان میں خوش آمدید، بجلی بریک ڈاؤن پر ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے
شیئر کریں
پرانے پاکستان میں خوش آمدید، بجلی بریک ڈاؤن پر ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بریک ڈاؤن سے قبل جن خوش قسمت لوگوں کے موبائل فون اور ڈیوائسز چارج تھیں انہوں نے سوشل میڈیا پر بجلی کے تعطل پر مزاحیہ تبصرے کیے اور میمز شیئر کیں۔ وزارت توانائی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح 7 بج کر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا، سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کو ٹوئٹر صارفین سنجیدہ لینے کو تیار نہیں تھے اور انہوں نے اپنے مزاحیہ ٹوئٹس کے ذریعے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے بجلی بریک ڈاؤن پر بلاول بھٹو کا ایک پرانا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔ کیا ہم نے کبھی پرانے پاکستان کو چھوڑا بھی تھا؟ایک صارف نے ان لوگوں کی صورتحال پر جن کے موبائل فون چارج نہیں تھے، تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔ ہفتے کے پہلے ہی روز بجلی بریک ڈاؤن پر ایک صارف نے کہا کہ ہفتے کا کیا آغاز ہے۔ الیکٹرونک ڈیوائسز کے ذریعے کام کرنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ لیپ ٹاپ استعمال کروں یا اس چارجنگ کو میٹنگ کے لیے بچا کر رکھوں۔ ایک صارف نے اندھیرے کی میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے مناظر۔ ایک صارف نے دلچسپ صورتحال پر تبصرہ کیا جس میں ہر ایک دوسرے سے پوچھتا نظر آ رہا ہے کہ کیا آپ کے گھر میں لائٹ ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ ایموشنل بریک ڈاؤن، مینٹل بریک ڈاؤن، فزیکل بریک ڈاؤن کے بعد پیش خدمت ہے بجلی کا بریک ڈاؤن۔ ایک صارف نے ایک سنجیدہ اور رنجیدہ شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے وائی فائی صارف قرار دیا۔ ایک صارف نے ایک دوسرے کو تسلی دینے کی میمز شیر کی۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے اپنے گھر کے تمام گیس کے آلات بریک ڈاؤن کے لیے بر وقت بجلی پر منقتل کردیے تھے۔ اسی طرح سے انٹرنیٹ صارفین بجلی نے بندش کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا مختلف طنزیہ انداز میں اظہار کیا۔