میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے 44 ارکان اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 44 ارکان اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے 44 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کیونکہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لیے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر نے 44 پارٹی اراکین کے ناموں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد مستعفی پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں