تحریک انصاف کا منگل کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان
جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے محسن رضا نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری کے خلاف منگل کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے صدر امتیاز محمود اور جنرل سیکریٹری زبیر نیازی کی قیادت میں ٹاؤنز کے صدور، جنرل سیکریٹریز سمیت کارکنان الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے دوپہر ایک بجے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔